اے ٹی پی ٹینس ٹورنامنٹ ، روس نے فائنل میں ٹائٹل اپنے نام کر لیا
کینبرا (92 نیوز) اے ٹی پی ٹینس ٹورنامنٹ میں روس نے فائنل میں اٹلی کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔
آسٹریلیا میں اے ٹی پی ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں روس اور اٹلی کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوئیں ۔ پہلے سنگل میچ میں روس کے ڈینیئل میدویدیو نے اٹلی کے ماٹو بریٹینی کو شکست دی۔ دوسرے میچ میں رشین پلیئر آندرے روبلف نے فایبو فوگنی کو اسٹریٹ سیٹس سے پچھاڑ کر ٹیم کو دو صفر سے ٹائٹل جتوا دیا۔