ایک سیاسدان انڈے اور مرغی کی بات کرتے ہیں ، خورشید شاہ
سکھر ( 92 نیوز )پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما سید خورشید شاہ نے وزیر اعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایک سیاستدان انڈے اور مرغی کی بات کرتے ہیں ، جیل بھجوادوں گا ، لٹکا دوں گا کہنے سے مسائل حل نہیں ہونگے ۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم آج بھی کنٹینر پر چڑھے ہوئے ہیں ۔
سید خورشید شاہ نے کہا کہ چیف جسٹس انہیں بلائیں، زمین پر قبضے کا الزام ثابت ہوجائے تو وہ سیاست چھوڑ دیں گے۔