ایک اور سمندری طوفان ماریا کیریبین جزائر سے ٹکرانے کو تیار
پونس (92 نیوز) ایک اور سمندری طوفان ماریا کیریبین جزائر سے ٹکرانے کو تیار، ارما طوفان سے متاثرہ افراد کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق خطرناک طوفان ماریا آج کسی بھی وقت کیریبین جزائر سے ٹکرائے گا۔ سمندری طوفان سے متعدد جزائر متاثر ہوں گے۔
طوفان پیما مرکز کے مطابق طوفان ماریا کے باعث ایک سو پچاس میل فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلیں گی۔
ماہرین نے ماریا کو کیٹیگری فورپانچویں درجے کا طوفان قرار دیدیا ہے۔ طوفان کی وجہ سے جزائر سے لوگوں کا انخلا جاری ہے۔