ایکواڈور میں مہکتے پھولوں کا سب سے بڑا فن پارہ تیار
ایکواڈور( 92 نیوز) جنوبی امریکی ملک ایکواڈور میں تازہ پھولوں کا انوکھا فن پارہ تیار کیا گیا ہے ، جسے گنیز بک نے دنیا کا سب سے بڑا فلورل سٹرکچر قرار دیا ہے۔
اسے لاکھوں لوگوں نے 5لاکھ 86ہزار 364 پھولوں کی مدد سے تیار کیا ہے ، جن میں سرخ گلاب کے علاوہ سفید، نیلے اور پیلے پھول بھی شامل ہیں۔
اس فن پارےکی لمبائی دو سو تینتیس اعشاریہ چار فٹ ہے، لوگوں کی بڑی تعداد مہکتے پھولوں کے ماڈل کو دیکھنے آرہی ہے۔