Thursday, September 19, 2024

ایٹمی ہتھیاردہشتگردوں کےہاتھ لگنےکاخطرہ ہے: باراک اوباما

ایٹمی ہتھیاردہشتگردوں کےہاتھ لگنےکاخطرہ ہے: باراک اوباما
April 2, 2016
واشنگٹن(ویب ڈیسک)امریکی صدر باراک اوباما نے کہا ہے کہ ایٹمی ہتھیاروں کے دہشت گردوں کے ہاتھ لگنے کا خطرہ موجود ہے ، جسے روکنے کے لیے تمام ملکوں کو مل کر کام کرنا ہو گا  چینی صدر کا کہنا ہے کہ ایٹمی دہشت گردی بین الاقوامی سلامتی کے لیے بڑا خطرہ ہے ۔ تفصیلات کےمطابق واشنگٹن میں جوہری سلامتی کانفرنس سےخطاب اور پریس کانفرنس کرتے ہوئے امریکی صدرباراک اوبامانےکہا کہ دنیا کے دیگر ملکوں کے ساتھ مل کر امریکا نے ایٹمی دہشت گردی کو روکنے کی کوشش کی ہے  اور اب تک دہشت گرد گروپ ، بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیار حاصل کرنے میں ناکام رہے ہیں ایٹمی ہتھیاروں کے تحفظ کے لیےنیارابطہ گروپ بنا رہے ہیں۔ اوباما نے ایٹمی ہتھیاروں میں کمی کی ضرورت پر زور دیااور کہا کہ اس سلسلے میں امریکا اور روس کو مثال بننا ہو گا بھارت اور پاکستان کو چاہیے کہ وہ ایٹمی ہتھیاروں  دوڑ میں غلط سمت میں نہ بڑھتے جائیں  ،اوباما نےایٹمی مسئلے پر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان پر تنقید کی اور کہا کہ انہیں خارجہ اور ایٹمی پالیسی کا کچھ علم نہیں ، ہم نہیں چاہتے کہ وائٹ ہاؤس میں ایسا شخص آئے جو امریکا کے اتحادیوں کی اہمیت کو نہ سمجھتا ہو کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چینی صدر  شی جن پنگ کا کہنا تھا کہ اس بات کو ممکن بنانا ضروری ہے کہ دنیا پر امن ایٹمی ٹیکنالوجی سے محفوظ طریقے سے استفادہ کر سکے ۔ ایٹمی دہشت گردی کے اثرات کسی ایک ملک تک محدود نہیں رہیں گے اسے روکنے کے لیے بین الاقوامی تعاون کو مزید فروغ دینا چاہیے چینی صدر نے کہا کہ دہشت گردی کو ختم کرنے کے لیے اس کے بنیادی اسباب ختم کرنا ہوں گے۔