این اے 66کاالیکشن کالعدم
فیصل آباد(ویب ڈیسک)الیکشن ٹریبونل نےسرگودھا کے حلقے این ا ے 66 کے الیکشن کو کالعدم قرار دیتے ہوئے حلقے میں الیکشن دوبارہ کرانے کا حکم دے دیا۔
الیکشن ٹریبونل راولپنڈی کے فیصل آبا د بینچ نے این اے 66 سرگودھا سے ایم این اے حامد حمید کے خلاف دائر رٹ درخواست پر فیصلہ دیتے ہوئے ان کے حلقہ کے الیکشن کو کالعدم قرار دے دیا ہے۔
حامد حمید کے خلاف اس حلقہ سے پی ٹی آئی کے امیدوار ممتاز کاہلوں کی جانب سے دائر کی جانیوالی رٹ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ حامد حمید کی جانب سے الیکشن مین کاغذات نامزدگی میں ظاہر کیے گئے اثاثے درست نہیں۔
الیکشن ٹریبونل نے اپنے فیصلے میں الیکشن کمشن کو حکم دیا ہے کہ اس حلقے میں الیکشن دوبارہ کرایا جائے۔
دو ہزار تیرہ کے عام انتخابات میں یہاں سے ن لیگ کے حامد حمید بھاری اکثریت سے کامیاب ہوئے تھے۔