این اے 205 گھوٹکی کے ضمنی انتخاب میں پولنگ کا عمل جاری
گھوٹکی ( 92 نیوز) این اے 205 گھوٹکی کے ضمنی انتخاب کا میدان سج گیا ہے ، پولنگ کا عمل جاری ہے جو بلا تعطل شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔
گھوٹکی این اے 205 میں پولنگ کا عمل صبح 9 بجے شروع ہو گیا ، حلقہ کے ووٹر اپنے امیدوار کو کامیاب کرانے کیلئے پولنگ اسٹیشنز کا رخ کر رہے ہیں ، پولنگ کا عمل بلا تعطل شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔
ریٹرننگ افسر کی شکایت پر پاکستان تحریک انصاف کے حلیم عادل شیخ اور طاہرہ دعا بھٹو کو حلقے سے باہر نکلانے کا حکم جاری کر دیا گیا ۔
پیپلزپارٹی کے رکن سندھ اسمبلی علی نواز مہر کو بھی حلقے سے باہر نکالنے کی ہدایت دیدی گئی ۔
این اے 205 میں پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدوار سردار محمد بخش خان مہر اور پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار احمد علی مہر میں کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے ۔