Thursday, September 19, 2024

این او سی کے بغیر میوزیکل پروگرامز کی اجازت نہیں دیں گے ، نیاز سبحانی

این او سی کے بغیر میوزیکل پروگرامز کی اجازت نہیں دیں گے ، نیاز سبحانی
December 4, 2018
لاہور (92 نیوز) اتفاقیہ تفریحی میوزیکل انٹرٹینمنٹ پروگرامز پر ایکسائز کی طرف سے این او سی کے بغیر پروگرام کرانے پر پابندی عائد کر دی گئی۔ ایونٹس کی نگرانی کیلئے راؤ شکیل الرحمن ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ریجن بی کی ہدایت پر نیاز سبحانی ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر کی نگرانی میں ٹیم تشکیل دی ہے ۔ اس میں اسسٹنٹ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر خواجہ محمد علی اور انسپکٹران جہانزیب احمد، محمد سعید، عاصم پرویز شامل ہیں۔