اینٹی کرپشن نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ڈپٹی اسسٹنٹ ڈائریکٹر کو حراست میں لے لیا
کراچی (92 نیوز) اینٹی کرپشن نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ہیڈ آفس پر چھاپہ مارا اور ایس بی سی اے کے ڈپٹی اسسٹنٹ ڈائریکٹر شاہد شیخ اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کامران وحید کو حراست میں لے لیا۔
اینٹی کرپشن ٹیم نے ایس بی سی ہیڈ آفس سے زمینوں کے نقشے غیر قانونی طور پر منظور کرنے کے الزام میں کے ڈی اے کے سابق آفسر ندیم صدیقی کو بھی دھر لیا جوکہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے عہدے سے 8 ماہ قبل ریٹائر ہو چکا ہے۔
کے ڈی اے کے سابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر ندیم صدیقی پر الزام ہے کہ اس نے گلستان جوہر میں پرائم لوکیشن پر واقع دو رفاعی پلاٹس کو غیر قانونی طور پر آلاٹ کیا ۔ اینٹی کرپشن حکام کے مطابق زیر حراست ملزمان کے خلاف مقدمہ بھی درج کیا جائے گا۔