ایم کیو ایم کی کراچی میں جاری صفائی مہم غیر معینہ مدت تک ملتوی
کراچی(92نیوز)ایم کیو ایم نے کراچی میں شروع کی گئی صفائی مہم غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی ہے۔
تفصیلات کےمطابق کراچی میں صفائی مہم بند کرنے کا فیصلہ ایم کیوایم کے رہنماؤں کے مشاورتی اجلاس میں کیا گیا۔
متحدہ کے رہنما ندیم نصرت کا کہنا ہے کہ کارکنوں کی گرفتاریوں کے باعث صفائی مہم ملتوی کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ ایم کیوایم نے دس مارچ سے کراچی میں صفائی مہم شروع کی تھی۔