ایم کیو ایم پر پابندی کیلئے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر
اسلام آباد(92نیوز)ایم کیو ایم پر پابندی کے بارے الیکشن کمیشن میں سردار محمد اقبال ہزاروی نے درخواست دائر کر دی ہے۔۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ الطاف حسین نے تقریر میں پاکستان مخالف تقریر کی۔ ایم کیو ایم کے ارکان قومی ،صوبائی اسمبلی اور سینیٹرز کو نا اہل کیا جائے۔
دوسری طرف الیکشن کمیشن5ستمبر کو ایم کیو ایم پر پابندی سے متعلق درخواست پر سماعت کریگا۔