ایم کیو ایم پاکستان کا اٹھارہویں ترمیم کی حمایت واپس لینے کا عندیہ
کراچی ( 92 نیوز) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے اٹھارہویں ترمیم کو شہری سندھ کانقصان قراردیتے ہوئےحمایت واپس لینےکاعندیہ دیدیا۔
ایم کیوایم قیادت بھی جیالوں کی سندھ سرکار کےخلاف میدان میں آگئی، صوبائی وزرا کو جامعات کا پروو وائس چانسلر بنانےپرتحفظات کااظہار کرتے ہوئے عامر خان بولے دیہی سندھ کےحکمران شہری علاقوں پرقبضہ کرنے کیلئے متعصبانہ فیصلے کررہے ہیں۔
ایم کیوایم رہنماوں نے اٹھارویں ترمیم کوشہری سندھ کانقصان قرار دیتے ہوئےکہا کہ کراچی میں غریبوں کےگھرگرائےجارہےہیں،بنی گالہ ریگولر کیاجارہاہے۔
ایم کیوایم رہنماؤں نے کراچی میں پانی کی قلت اور تجاوزات لیز مکانات کوگرانے کےخلاف مرحلہ واراحتجاج کا اعلان کیاہے۔