Thursday, September 19, 2024

ایم کیو ایم نے جھاڑو پکڑ لیے‘ کراچی میں صفائی مہم شروع کرنے کا اعلان

ایم کیو ایم نے جھاڑو پکڑ لیے‘ کراچی میں صفائی مہم شروع کرنے کا اعلان
March 8, 2016
کراچی (92نیوز) ایم کیوایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا ہے کہ جب بھی کوئی اچھا کام شروع کرتے ہیں برساتی مینڈک اس پر اپنا حق جتانے آجاتے ہیں۔ کراچی سے کچرے اورتمام خرافات کو ان کی آخری آرام گاہ تک پہنچائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ دس مارچ سے شہر میں صفائی مہم شروع کریں گے۔ کچرے کے ساتھ ساتھ خرافات کو بھی صاف کردیا جائے گا۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے ایم کیوایم کے باغی رہنما ڈاکٹر صغیر احمد کو بھی خوب تنقید کا نشانہ بنایا۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ صفائی مہم کے دوران عوامی رابطہ مہم بھی چلائی جائے گی تاکہ ذہنوں میں موجود ابہام کو دور کیا جاسکے۔