ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رکن اظہار خان فیڈرل بی ایریا سے گرفتار
کراچی(92نیوز) ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کےرکن اظہار احمد خان کو فیڈرل بی ایریا سے حراست میں لے لیا گیا ہے ترجمان ایم کیوایم کے مطابق اظہار احمد کو رینجرز اہلکاروں نے گرفتار کیاہے۔
ترجمان ایم کیوایم کے جاری بیان کے مطابق رابطہ کمیٹی کے رکن اظہار احمد رکن سندھ اسمبلی عبدالحسیب کی عیادت کے لئے انکے گھر فیڈرل بی ایریا بلاک سکس گئے تھے ۔ عیادت کے بعد واپس جاتے ہوئے انکو رینجرز کی نفری نے حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ۔ اظہار احمد مصطفی کمال کے دور میں سائیٹ ٹاون کے ناظم تھے اور طویل عرصے سے لندن میں مقیم تھے ۔ اظہار احمد چھ ماہ قبل لندن سے کراچی واپس آئے تھے۔ رابطہ کمیٹی نے رینجرز کی جانب سے اظہاراحمد خان کی بلاجواز اورغیرقانونی گرفتاری کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے اور اظہاراحمد خان کو فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔