ایل این جی کی قیمت میں 88 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو تک اضافہ
اسلام آباد (92 نیوز) ایل این جی کی قیمت میں 88 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو تک اضافہ کر دیا گیا۔ اوگرا نے نوٹی فکیشن جاری کر دیا۔
حکومت نے ایل این جی کی قیمت میں اٹھاسی روپے فی ایم ایم بی ٹی یو تک اضافہ کر دیا۔ اوگرا کی جانب سے جاری نوٹی فیکشن کے مطابق سوئی نادرن کے لیے قیمت میں بیاسی روپے فی ایم ایم بی ٹی یو تک کا اضافہ کیا گیا۔ نئی قیمت ایک ہزار سے بڑھا کر ایک ہزار بیاسی روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کردی گئی۔
نوٹی فیکشن کے مطابق سوئی سدرن کی قیمت میں اٹھاسی روپے فی ایم ایم بی ٹی یو تک کا اضافہ کیا گیا جس کے بعد سوئی سدرن کی قیمت ایک ہزار ستائیس سے بڑھا کر گیارہ سو پندرہ روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کردی گئی۔ قیمتوں کا تعین جولائی کے مہینے کے لیے کیا گیا۔ ایل این جی مہنگی ہونے سے پنجاب میں سی این جی بھی مہنگی ہونے کا خدشہ ہے۔