Friday, September 20, 2024

ایف آئی اے نے مزید پکڑے جانیوالے 15 بینک اکاؤنٹس پرنوٹس جاری کردیا

ایف آئی اے نے مزید پکڑے جانیوالے 15 بینک اکاؤنٹس پرنوٹس جاری کردیا
August 16, 2018
کراچی ( 92 نیوز) ایف آئی اے نے مزید پکڑے جانے والے 15 بینک اکاؤنٹس پر نوٹس جاری کردیا ، 4 اکاؤنٹس جعلی نکلے  ۔  بینک اکاؤنٹس میں چھ ارب روپے جمع کرائے گئے،اومنی گروپ کے مالک کا ٹرانسٹ ریمانڈ منظور کر لیا گیا۔ ایف آئی اے  کی جانب سے  مزید پکڑے جانے والے 15 بینک اکاؤنٹس مختلف بینکوں میں کھولے گئے،اکاؤنٹس میں چھ ارب روپے جمع کرائے گئے۔ دوسری جانب منی لانڈرنگ کیس میں سپریم کورٹ سے گرفتار ہونے والےآصف زرداری کے دوست انور مجید کا ٹرانسٹ ریمانڈ منظور  کر لیا گیا۔ اومنی گروپ کے مالک  کو کل عدالت میں پیش کیا جائے گا۔