ایف آئی اے انسداددہشت گردی ونگ نے حوالہ ہنڈی کے بین الاقوامی نیٹ ورک کا ملزم گرفتار لیا
اسلام آباد (92 نیوز) ایف آئی اے انسداددہشت گردی ونگ نے کراچی کے علاقے صدر میں کارروائی کرکے حوالہ ہنڈی کے بین الاقوامی نیٹ ورک سے منسلک ملزم یاسین کو گرفتار کر لیا۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق بھارتی خفیہ ایجنسی "را" کے گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر کارروائی کی گئی۔ حوالہ ہنڈی کی جانب سے خفیہ نیٹ ورک کے ذریعے ملک دشمن عناصر کو رقم فراہم کی جا رہی تھی۔ گرفتارملزم یاسین منی ایکسچینج کمپنی کا مینجر ہے۔ ملزم کے قبضے سے لیپ ٹاپ اور موبائل فون برآمد ہوئے ہیں۔
حوالہ ہنڈی کے بین الاقوامی خفیہ نیٹورک سے وابستہ دیگر ملزمان کی تلاش میں چھاپے جاری ہیں جبکہ ملک کے تمام ایئرپورٹس پر ملزمان کی تفصیلات فراہم کر دی گئی ہیں۔