Friday, September 20, 2024

ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی : پاکستان اپنا آخری میچ سری لنکا کے خلاف کھیلے گا

ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی : پاکستان اپنا آخری میچ سری لنکا کے خلاف کھیلے گا
March 4, 2016
ڈھاکا(سپورٹس ڈیسک)پاکستان ایشیا کپ میں اپنا آخری میچ آج سری لنکا کے خلاف کھیلے گا شاہین جیتیں یا ہاریں، دونوں صورتوں میں واپسی کی پرواز پکڑنا ہو گی۔ تفصیلات کےمطابق خوب گزرے گی جو مل ’’کھیلیں‘‘ گے دیوانے دو جی ہاں! ایشیا کپ کا چودھواں اور  آخری  میچ  آج  پاکستان  اور سری لنکا   کے درمیان  ہو  گا تاہم  کسی  کی  بھی ہارجیت  سے کوئی  فرق نہیں  پڑے گا  اور  انہیں  اپنے  وطن  لوٹنا  پڑے  گا۔ پاکستان کی ایونٹ میں کارکردگی انتہائی ناقص رہی اس نے تین میں سے ایک میچ جیتا  اور رن ریٹ کے اعتبار سے بھی پانچ ٹیموں میں چوتھے نمبر پر رہا۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ  محسن حسن خان نے کہا  قومی ٹیم کو جتنی اچھی کرکٹ کھیلنی چاہیے تھی،  وہ نہیں کھیلے  اور یہ دن دیکھنا پڑ رہا ہے۔ پاکستان کو پہلے میچ میں بھارت کے ہاتھوں پانچ وکٹوں سے شکست ہوئی تھی  دوسرے میچ میں اس نے یو اے ای کو سات وکٹ سے ہرایا جبکہ  تیسرے میچ میں  بنگلہ دیش نے پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا۔