Friday, September 20, 2024

ایشیا کپ : بھارت نے یو اے ای کو شکست دیدی

ایشیا کپ : بھارت نے یو اے ای کو شکست دیدی
March 3, 2016
ڈھاکہ (ویب ڈیسک) ایشیا کپ کے میچ میں بھارت نے یو اے ای کو نو وکٹوں سے شکست دے دی۔ بھارت ایشیا کپ میں ابھی تک ناقابل شکست ہے۔ یو اے ای کی ٹیم ٹورنامنٹ میں ایک بھی میچ نہیں جیت سکی۔ تفصیلات کے مطابق بھارت نے یو اے ای کی ٹیم کی جانب سے دیا گیا 82 رنز کا ہدف دس عشاریہ ایک اوورز میں ایک وکٹ پر حاصل کر لیا۔ روہت شرما نے انتالیس رنز کی اننگز کھیلی۔ وہ قدیر احمد کی گیند پر کیچ آوٹ ہوئے۔ یووراج سنگھ پچیس اور شیکھر دھون سولہ رنز بنا کر ناٹ آو¿ٹ رہے۔ اس سے قبل یو اے ای نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کرتے ہوئے 9 وکٹوں پر 81 رنز بنائے۔ یو اے ای کے صرف دو کھلاڑی ہی ڈبل فگر میں داخل ہو سکے۔ شیمان انور تینتالیس رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے۔ بھارت کے بھوینشور کمار نے دو‘ جسپریت بمرا‘ ہردیک پنڈیا‘ ہربھجن سنگھ‘ پوان نیگی اور یووراج سنگھ نے ایک ‘ ایک کھلاڑی کو آو¿ٹ کیا۔