ایران کے پہلے صدر ابوالحسن بنی صدر انتقال کر گئے
تہران (92 نیوز) ایران کے پہلے صدر ابوالحسن بنی صدر انتقال کر گئے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق ابوالحسن بنی صدر کی عمر 88 برس تھی، پیرس کے ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ 1980 میں صدر بنے اور 16 ماہ بعد مواخذے کی نذر ہو گئے۔