ایران کا بھی عمران خان کو خط،مکمل تعاون کی یقین دہانی کرا دی
اسلام آباد ( 92 نیو ز ) ایران نے بھی عمران خان کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرادی ۔ ایرانی سفیرمہدی ہنردوست نے عمران خان کو خط لکھا ، ایرانی سفیر کا خط میں کہنا ہے کہ پاکستانی عوام نے جمہوریت کی بنیادیں مضبوط کیں ۔
مہدی ہنر دوست نے خط میں مزید لکھا کہ عمران خان کی جیت سے پاک ایران تعلقات مزید مضبوط ہونگے، ایران پاکستان کیساتھ ہر شعبے میں تعاون مزید بڑھائے گا۔