Thursday, September 19, 2024

ایئرپورٹ عملہ نے نایاب نسل کے کچھوے ملائیشیا سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی

ایئرپورٹ عملہ نے نایاب نسل کے کچھوے ملائیشیا سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی
March 8, 2016
فیصل آباد (92نیوز) فیصل آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر اے این ایف اور کسٹم حکام نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے نایاب نسل کے 45 کچھوے ملائیشیا سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ تفصیلات کے مطابق ایک شخص کچھوے ملائیشیا سمگل کرنے کی غرض سے ائیرپورٹ تو پہنچ گیا مگر اسے خبر ہی نہیں تھی کہ کچھوے آہستہ تو ضرورچلتے ہیں مگر اڑنہیں سکتے۔ جی جناب تبھی تو اس کاوش کو ناکام بنایا ائیر پورٹ سکیورٹی فورسزنے۔ محمد اقبال نامی شخص نایاب نسل کے45 کچھوے غیرقانونی طور پر سوٹ کیسز میں بند کر کے ملائیشیا لے جارہا تھا۔ گرفتاری کے بعد اسے ایف آئی اے کے حوالے کر دیا گیا۔ ملزم کے بار بار بیان بدلنے اور مشکوک حرکات نے معاملے کو اوربھی پیچیدہ بنا دیا ہے۔ کچھوے اور خرگوش کی کہانی تو آپ نے سن رکھی ہے مگر آج تو کچھوے اور سمگلر کی دوڑ میں کون جیتا اور کون ہارا سب نے دیکھ ہی لیا۔ turtles1