اگر کامیابی چاہتے ہیں تو اپوزیشن کا ساتھ لے کر چلنا ہو گا ، رحمان ملک
اسلام آباد (92 نیوز) سابق وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا کہ ہمیں ایک دوسرے کی عزت کرنا چاہیے، اگر کامیابی چاہتے ہیں تو اپوزیشن کا ساتھ لےکر چلنا ہو گا، ہم بہترین اپوزیشن کا کردار نبھائیں گے۔
پارلیمنٹ ہاؤ س کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ رحمان ملک کا کہنا تھا کہ سارے قومی اسمبلی کے نو منتخب اراکین کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ خوشی ہوتی ہے کہ جب کوئی حکومت اپنی مدت پیش کرتی ہے۔
انھوں نے کہا کہ عمران خان آپ جہاں بھی رہیں فرق نہیں پڑتا قوم صرف یہ چاہتی ہے کہ آپ کی پالیسی سے قوم کو کیا فائدہ ہو گا۔