اپوزیشن پہلے ای وی ایم اور پھر الیکشن میں دھاندلی کا شور مچائے گی، شیخ رشید
راولپنڈی (92 نیوز) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ اپوزیشن پہلے ای وی ایم اور پھر الیکشن میں دھاندلی کا شور مچائے گی۔
سوموار کے روز راولپنڈی میں زیر تعمیر مدر اینڈ چائلڈ اسپتال کے دورہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا 80 حلقے الیکشن میں اہم، اکثریت پی ٹی آئی کے ووٹرز کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ 23 ماچ کو قومی پریڈ ہوتی ہے، اپوزیشن سے تاریخ تبدیل کرنے کا کہا ہے، 23 مارچ سے تین دن پہلے سڑکیں بند ہو جاتی ہیں۔ شیخ رشید نے پی ڈی ایم کو پھر سے ٹائیں ٹائیں فش قرار دیدیا۔
وزیر داخلہ بولے کہ سائبر کرائم ونگ کو مزید مضبوط کرنے جا رہے ہیں، اس کے وسائل میں اضافہ کرینگے۔ مزید کہا کہ اسلام آباد پولیس میں مزید لوگ بھرتی کئے جا ر ہے ہیں، ماں بچہ اسپتال کا افتتاح 22 فرور ی کو کردینگے۔