اٹک خودکش حملے کے بعد پنجاب میں سکیورٹی ہائی الرٹ
لاہور(92نیوز)اٹک خود کش حملہ کے بعد محکمہ داخلہ پنجاب نے سیکیورٹی الرٹ جاری کر کے
سیاسی شخصیات کو سرگرمیاں محدود کرنے، اہم عمارتوں کی سیکیورٹی بڑھانے کی ہدایت کی ہے ۔
تفصیلات کےمطابق اٹک خود کش حملہ کے بعد محکمہ داخلہ پنجاب نے سیکیورٹی الرٹ جاری کر دیا۔
محکمہ داخلہ نے تمام سیاسی شخصیات کو اپنی سرگرمیاں محدود کرنے، اہم سرکاری عمارتوں کی سیکیورٹی بڑھانے کی ہدایت کر دی ہے ۔