اوورسیز پاکستانیوں کی آئی ووٹنگ رپورٹ پارلیمنٹ میں جمع کرادی گئی
اسلام آباد ( 92 نیوز) الیکشن کمیشن نے سمندرپارپاکستانیوں کی آئی ووٹنگ سے متعلق رپورٹ پارلیمنٹ میں جمع کرا دی۔
الیکشن کمیشن کی جمع کرائی گئی رپورٹ کے مطابق آئی ووٹنگ میں سمندر پار پاکستانیوں کی دلچسپی کم رہی، رپورٹ میں پائلٹ ٹیسٹ کے دوران درپیش مشکلات سے متعلق آگاہ کیا گیا۔
پارلیمنٹ میں جمع کرائی گئی رپورٹ میں مستقبل میں آئی ووٹنگ کے حوالے سے سفارشات بھی درج کی گئی ہیں، الیکشن کمیشن کے مطابق ضمنی انتخاب میں صرف ایک فیصد ووٹرز نے خود کو رجسٹرڈ کرایا۔