Friday, September 20, 2024

انگلینڈ میں ایم کیو ایم کے خیراتی ادارے کیخلاف تحقیقات شروع

انگلینڈ میں ایم کیو ایم کے خیراتی ادارے کیخلاف تحقیقات شروع
March 31, 2016
کراچی (92نیوز) برطانیہ میں ایم کیوایم کے خیراتی ادارے میں کرپشن کی تحقیقات شروع کر دی گئیں۔ سن نامی خیراتی ادارہ ایم کیو ایم کے رہنماوں نے برطانیہ میں رجسٹرڈ کرایا تھا۔ تفصیلات کے مطابق مسائل کی دلدل میں پھنسی ایم کیوایم کی مشکلات کم ہونے کا نام نہیں لے رہیں۔ برطانیہ میں ”سن“نامی خیراتی ادارہ ایم کیو ایم کے رہنماوں نے برطانیہ میں رجسٹرڈ کرایا تھا۔ اس خیراتی ادارے نے دوہزار بارہ میں ایم کیو ایم سے دولاکھ پاونڈ قرض لیا تھا لیکن ایم کیو ایم نے پاکستان میں اپنے گوشواروں میں اس قرض کا کہیں ذکر نہیں کیا جبکہ سوسائٹی فار ان ویل اینڈ نیڈی ” سن “ نے ابھی تک کوئی قابل ذکر کام بھی نہیں کیا ہے۔ برطانوی چیرٹی کمیشن کے ترجمان کا کہنا ہے خیراتی ادارے کے خلاف تحقیقات ہو رہی ہیں۔ اس حوالے سے مزید تبصرہ نہیں کر سکتے۔ اگر الزامات ثابت ہو گئے تو خیراتی ادارے کو بند کردیا جائے گا۔