انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر 71پیسے مہنگا
کراچی ( 92 نیوز) روپے کی قدر میں مسلسل گراوٹ جب کہ ڈالر کی اڑان کا سلسلہ جاری ہے ۔
انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر 71 پیسے مزید مہنگا ہو گیا ۔ فاریکس ڈیلر کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 115 روپے 71 پیسے پر ٹریڈ ہورہا ہے۔