انسٹا گرام پر 71فیصد،فیس بک پر 66 فیصد لوگ صادق سنجرانی کی جیت کیلئے پر امید
لاہور ( ویب ڈیسک ) ایوان بالا کا سلطان کون ، 92 نیوز نے چیئرمین سینیٹ کے انتخاب پر سوش میڈیا پر عوامی سروے کرایا جس میں انسٹا گرام پر 71 فیصد نے صادق سنجرانی کی جیت کیلئے امید ظاہر کی ۔
انسٹا گرام پر موجود 29 فیصد لوگوں کے نزدیک یوسف رضا گیلانی آج کا معرکہ سر کریں گے جب کہ 92 نیوز کے فیس بک پیج پر 66 فیصد عوام کو سنجرانی کی جیت کی امید ہے ۔