انتظاراحمد قتل کیس ، گرفتار پولیس اہلکاروں کے بیانات ریکارڈ
کراچی (92 نیوز) کراچی میں انتظاراحمد قتل کیس کی نئی جے آئی ٹی نے گرفتار پولیس اہلکاروں کے بیانات ریکارڈ کر لئے ۔ ملزمان نے فائرنگ کے واقعے کو حادثہ قرار دے دیا ۔
بیان میں کہا گیا کہ فائرنگ کا واقعہ سوچی سمجھی سازش نہیں تھا ۔
ادھر گرفتار ملزمان نے ایس ایس پی مقدس حیدر کو بھی کلین چٹ دے دی ۔ انہوں نے کہا کہ پولیس افسر کا تو واقعے سے کوئی تعلق ہی نہیں ۔ جے آئی ٹی ارکان ملزمان کے بیانات کا جائزہ لے رہے ہیں ۔ ضرورت محسوس ہوئی تو جھوٹ پکڑنے والی مشین سے ٹیسٹ بھی کیا جائے گا جبکہ گرفتار اہلکاروں اور ایس ایس پی مقدس حیدر کے بیانات میچ کئے جا رہے ہیں ۔
نوجوان انتظاراحمد کو 13 جنوری کو قتل کیا گیا تھا ۔