Friday, September 20, 2024

انتخابی اصلاحات کے نام پر قوانین میں تبدیلیاں، 19 اقرار نامے حذف

انتخابی اصلاحات کے نام پر قوانین میں تبدیلیاں، 19 اقرار نامے حذف
February 21, 2018

اسلام آباد ( 92 نیوز ) انتخابی اصلاحات کےنام پر قوانین میں نئی تبدیلیاں  کر دی گئیں جب کہ  نامزدگی فارمزسے 19 اقرارنامےنکال دئیے گئے ۔

اب ٹیکس چور اور دوہری شہریت رکھنے والے بھی پارلیمنٹ جا سکیں گے جبکہ جرائم پیشہ افراد بھی الیکشن لڑ سکیں گے  ۔

کاغذات نامزدگی سےامیدواروں کے ٹیکس ریکارڈ ، پیشے،تعلیم، کا اقرار نامہ بھی  حذف کر دیا گیا ، امیدواروں کی شہریت،جائیداد،آمدن اورمقدمات کی تفصیلات بھی حذف کر دی گئی ۔

نئےقوانین میں امیدوارصرف ایک سال کا پراپرٹی اور آمدن ریکارڈ فراہم کرنے کا پابند ہوگا  ، قوانین میں حیران کن تبدیلیوں پر کسی جماعت نے اعتراض نہ اٹھایا ۔