امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد اسلام آباد پہنچ گئے ، ذرائع
اسلام آباد ( 92 نیوز) امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد 8 ملکی دورے کے پہلے مرحلے میں پاکستان پہنچ گئے ۔
ذرائع کے مطابق زلمے خلیل زاد دبئی سے اسلام آباد پہنچے ، ان کے ہمراہ فوجی اور انٹیلی جنس حکام بھی ہیں ۔
ذرائع کے مطابق زلمے خلیل زاد غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز ای کے 612 پر اسلام آباد پہنچے۔