امریکی نائب معاون وزیر خارجہ ایلس ویلز پاکستان پہنچ گئیں
اسلام آباد ( 92 نیوز) امریکی نائب معاون وزیر خارجہ ایلس ویلز چار روزہ دورےپر پاکستان پہنچ گئیں ، وہ ابوظہبی سے پراوز ای وائے 232 پر اسلام آباد ائیرپورٹ پہنچیں ۔
ذرائع کے مطابق ایلس ویلز سری لنکا اور بھارت کے دوروں کے بعد اسلام آباد پہنچی ہیں ،ا مریکی نائب معاون وزیر خارجہ دورے میں پاکستانی سیاسی وعسکری قیادتوں ، حکام سے ملاقات کریں گی ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایلس ویلز کی ملاقاتوں مین پاک امریکا تعلقات، افغان مفاہمتی عمل پر پیشرفت کا جائزہ لیا جائے گا جب کہ پاکستانی قیادت تنازع جموں و کشمیر اور بھارتی غاصبانہ اقدامات کا معاملہ اٹھائے گی ۔
ملاقاتوں میں مشرق وسطیٰ کی صورتحال خصوصاً امریکا ایران کشیدگی پر بھی گفتگو ہو گی ۔