Thursday, September 19, 2024

امریکی صدر کا وزیراعظم پاکستان کو خط،طالبان کو مذاکرات کی میز پر لانے کیلئے تعاون طلب

امریکی صدر کا وزیراعظم پاکستان کو خط،طالبان کو مذاکرات کی میز پر لانے کیلئے تعاون طلب
December 3, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کو خط لکھا ۔ خط میں وزیر اعظم پاکستان سے طالبان کو مذاکرات کی میز پر لانے کیلئے تعاون طلب کیا گیا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹویٹ کے بعد وزیراعظم  کے وضاحتی بیان پر پاک امریکہ تعلقات پر جمی برف پگھلنے لگی،امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ  نے وزیراعظم عمران خان کو خط لکھ دیا۔ سینئرصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے بتایا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے  طالبان کو مذاکرات کی میز پر لانے کے لئے تعاون مانگا ہے  ۔ آج صبح ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے خط موصول ہوا ہے۔ انھوں نے کہا کہ  ماضی میں امریکہ کے ساتھ معذرت خواہانہ موقف اختیار کیا گیا۔ ٹرمپ نے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں  پاکستان  کے کردارکی تعریف کی۔ وزیراعظم عمران خان کا کہناتھا کہ وہ  مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے پر امید ہیں، افغانستان میں قیام امن کےلئے پاکستان اپنا کردارادا کرتا رہے گا۔