امریکی شہر شکاگو کا منفرد جھولا
شکاگو( 92 نیوز) امریکی شہر شکاگو میں واقع ایک منفرد ’جھولا آپ کے رونگھٹے کھڑے کر دیتا ہے۔
یہ جھولا شکاگو کا ایسا خوبصورت نظارہ دکھاتا ہے جو آپ شاید زندگی میں کبھی نہ دیکھ پائیں۔
شکاگو کے جان ہنکوک سینٹر کی 94 ویں منزل پر نصب یہ جھولا دراصل شیشہ کی بنی ہوئی کھڑکی ہے جو اپنی جگہ سے حرکت کرسکتی ہے۔
پلیٹ فارم کی طرح بنی ہوئی یہ کھڑکی اپنی جگہ سے حرکت کر کے ترچھی ہوجاتی ہے جس کے بعد آپ 94 ویں منزل سے شکاگو شہر کا خوبصورت نظارہ دیکھ سکتے ہیں۔