امریکی ریاست ہوائی میں شدید بارشوں سے آنیوالے سیلاب نے تباہی مچا دی
ہوائی (92 نیوز) امریکی ریاست ہوائی میں شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب نے تباہی مچا دی ہے۔ گھر، گلیاں اور بازار دریا کا منظر پیش کرنے لگے۔
ہوائی میں شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب سے متعدد عمارتیں متاثرہوئیں، بارشوں اور سیلاب کے باعث معمولات زندگی درہم برہم ہوگیا ہے۔
سیلابی تباہ کاریوں کے بعد گورنر نے ریاست میں ایمرجنسی کے نفاذ کا اعلان کردیا ہے، ڈیم کے قریب اور شدید متاثرہ علاقوں سے لوگ بڑے پیمانے پر نقل مکانی کرر ہے ہیں۔