Thursday, September 19, 2024

امریکی ریاست کنساس کی جھاڑیوں میں لگنے والی آگ وسیع و عریض علاقے میں پھیل گئی

امریکی ریاست کنساس کی جھاڑیوں میں لگنے والی آگ وسیع و عریض علاقے میں پھیل گئی
March 8, 2016
ٹوپیکا(ویب ڈیسک)امریکی ریاست کنساس کی جھاڑیوں میں لگنے والی آگ وسیع و عریض علاقے میں پھیل گئی ہےجبکہ  آگ کی تپش کی بنا  علاقے سے گزرنے والی شاہراہ پر ٹریفک کا نظام بھی معطل ہو گیاہے۔ تفصیلات کےمطابق امریکی ریاست کنساس کے قصبے  ٹوپیکا  کے قریب واقع گھاس اور جھاڑیوں میں لگی آگ بیس مربع کلو میٹر کے علاقے میں پھیلی ہوئی ہے  اور کئی شہروں کے محکمہ فائر بریگیڈ آگ  بجھانے اور اسے محدود رکھنے کی سرتوڑ کوششیں کر رہے ہیں آگ اس قدر شدید  ہے کہ قریبی شاہراہ پر ٹریفک  عارضی طور  پر بند کرنا پڑی  اور آگ کے شعلے دور دور تک دکھائی دے رہے ہیں اورآگ کنٹرول ہونے کی بجائے بڑھتی جا رہی ہے اور خدشہ ہے کہ قریبی رہائشی عمارات اور فارم بھی اس کی زد میں آ گئیں  تاہم ابھی تک نہ تو آگ لگنے کی وجہ معلوم ہو سکی ہے اور نہ ہی آگ کے باعث کسی بھی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے ۔