امریکی ریاستوں مینسوٹا اور کیلیفورنیا میں سیاہ فاموں کے مظاہرے جاری
واشنگٹن ڈی سی (ویب ڈیسک)امریکی ریاستوں مینسوٹا اور کیلیفورنیا میں سیاہ فاموں کی طرف سے مظاہرے جاری ہیں، غیرملکی میڈیا کے مطابق مینسوٹا میں مظاہرین نے عارضی طور پر بین الاقوامی ہوائی اڈہ بند کروادیا ہے، مال آف امریکامیں بھی امریکی پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں جاری ہیں ۔