امریکی ادا کار ہیری سن فورڈ طیارے کے حادثے میں زخمی ہوگئے
لاس اینجلس (ویب ڈیسک) سٹار وار فلم سے شہرت پانے والے معروف امریکی اداکار ہیری سن فورڈ چھوٹے طیارے کےحادثے میں زخمی ہوگئے ہیں ۔
ایک انجن پر مشتمل اس جہاز کو درخت کے ساتھ ٹکرانے سے حادثہ پیش آیا۔
معروف اداکارہیری سن فورڈ جس جہاز میں سوار تھے وہ لاس اینجلس گالف کورس کے قریب پرواز کر رہا تھا اور سانتا مونیکا ائیر پورٹ پر لینڈ کرنے جار ہا تھا
تاہم حادثے کے بعد ہیری سن فورڈ کو زخمی حالت میں فوری طورپر مقامی ہسپتال پہنچا دیا گیا۔