Thursday, September 19, 2024

 امریکا کا فوجیوں کیلئے آئرن مین کی طرز کا لباس بنانے کا فیصلہ

 امریکا کا فوجیوں کیلئے آئرن مین کی طرز کا لباس بنانے کا فیصلہ
March 8, 2016
واشنگٹن ڈی سی (ویب ڈیسک)مستقبل میں فوجی آئرن مین کی طرح آہنی لباس استعمال  کریں گے یا  روبوٹس ،، لڑائی میں حصہ لیں گے امریکی حکام کیا سوچ رہے ہیں۔ تفصیلات کےمطابق امریکا نے خواب کوحقیقت میں بدلنے کےلیے  کوششیں تیزکردیں ہیں امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون  ایک ایسے منصوبے پرکام کررہا ہےجس سے فوجیوں کےلیے آئرن مین کی طرزکالباس بنایاجائے۔ امریکی فوج کے اعلیٰ افسرنے انکشاف کیاہے کہ امریکاکے اسپیشل کمانڈآپریشن کی نگرانی میں دی ٹیکٹیکل اسالٹ لائٹ آپریٹرسوٹ بنارہے ہیں۔ امریکی فوج ایسے منصوبے پرکام کررہی ہےجس کے تحت انسانی دماغ کابراہ راست کمپیوٹرسے رابطہ ممکن ہوسکے اورمیدان جنگ میں انسانوں کی جگہ ربورٹ بھیجے جاسکیں۔