Friday, September 20, 2024

امریکا میں ایچ آئی وی مریض کو عطیہ شدہ اعضاءلگانے کا پہلا کامیاب آپریشن

امریکا میں ایچ آئی وی مریض کو عطیہ شدہ اعضاءلگانے کا پہلا کامیاب آپریشن
March 31, 2016
نیویارک (ویب ڈیسک) امریکی ڈاکٹروں کی کوششیں رنگ لے آئیں۔ ایچ آئی وی کے دو مریضوں کو بچا لیا۔ تفصیلات کے مطابق امریکا میں ڈاکٹروں نے ناممکن کو ممکن بنا دیا۔ دنیا میں پہلی بار ایچ آئی وی مریض کو ایچ آئی وی مریض کی جانب سے عطیہ کیے جانے والے جگر اور گردے لگانے کا کارنامہ سامنے آیا ہے۔ امریکا میں ایچ آئی وی کے مرض میں مبتلا خاتون نے وصیت کی تھی کہ اس کے مرنے کے بعد اس کے اعضاءایچ آئی وی سے متاثرہ کسی بھی مریض کو لگائے جا سکتے ہیں۔ مذکورہ خاتون خود تو دنیا سے رخصت ہو گئی مگر اس کی بدولت دو انسانوں کو نئی زندگیاں مل گئیں۔ یہ آپریشن امریکی ریاست بالٹی مور میں ہوا ہے۔ ڈاکٹرز بتاتے ہیں انہوں نے مرنے والی خاتون کا جگر ایک مریض اور ایک گردہ دوسرے مریض کو لگایا۔ دونوں مریض ایچ آئی وی کے مرض کا شکار تھے۔ واضح رہے کہ امریکا میں ایچ آئی وی کے مریض کے کسی بھی عضو کا عطیہ کرنے اور اسے دوسرے مریض کو لگانے پر پابندی تھی لیکن امریکی صدر کی جانب سے پابندی ہٹا دی گئی تھی۔ ایک رپورٹ کے مطابق امریکا میں اسوقت ایک لاکھ بائیس ہزار ایچ آئی وی مریض پائے جاتے ہیں۔