امریکا اور کینیڈا کے رہنماؤں نے نئے تجارتی سمجھوتے پر دستخط کر دیے
بیونس آئرس (92 نیوز) امریکا، کینیڈا اور میکسیکو کے رہنماؤں نے نئے تجارتی سمجھوتے پر دستخط کر دیے ہیں۔
معاہدے پر دستخط کی تقریب جی ٹوئنٹی سمٹ کی سائیڈ لائن پر منعقد کی گئی۔ یہ تجارتی ڈیل سابقہ معاہدے نافٹا (NAFTA ) کی جگہ طے پائی ہے۔
اس نئے تجارتی سمجھوتے کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی قرار دیا گیا ہے۔ انہوں نے نئی ڈیل کے حوالے سے کہا ہے کہ یہ امریکی ورکرز کے لیے بہتر مواقع پیدا کرے گی۔
ارجنٹائن کے دارالحکومت بیونس آئرس میں اس تجارتی معاہدے پر دستخط کرنے کی تقریب کے موقع پر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ یہ ایک مثالی سمجھوتا ہے۔