Thursday, September 19, 2024

امریکا اور ترکی کے تعلقات خطرے میں پڑ سکتے ہیں، طیب اردوان

امریکا اور ترکی کے تعلقات خطرے میں پڑ سکتے ہیں، طیب اردوان
August 12, 2018
انقرہ (92 نیوز) ترکش مصنوعات پر ٹیکس میں اضافہ کے معاملے پر ترک صدر رجب  طیب اردوان نے شدید مذمت  ظاہر کی۔ انہوں نے کہا کہ امریکا اور ترکی کے تعلقات خطرے میں پڑ سکتے ہیں۔ ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ وہ امریکی دھمکیوں میں نہیں آئیں گے۔ عوامی جلسےسے خطاب کے دوران ان کا کہنا تھا کہ اگر امریکا نے اپنا رویہ نہ بدلا تو ترکی نئے اتحادیوں کی تلاش شروع کر سکتا ہے۔ اردوان نے کہا کہ امریکا کو شرم آنی چاہیے کہ وہ ایک پادری کی خاطر نیٹو اتحادی ملک سے تعلقات خراب کر رہا ہے۔ یاد رہے کہ  ترکی میں قید امریکی پادری اور دیگر سفارتی معاملات پر  دونوں ممالک  کے مابین کشیدگی  میں اضافہ ہو رہا ہے۔