الیکشن کمیشن کا آر ٹی ایس کی ناکامی کی تحقیقات کا فیصلہ
اسلام آباد ( 92 نیوز) الیکشن کمیشن کا آر ٹی ایس کی ناکامی کی تحقیقات کا فیصلہ کر لیا ، سیکرٹری کابینہ ڈویژن کو انکوائری کمیٹی بنانے کیلئے مراسلہ ارسال کر دیا۔
مراسلے میں تکنیکی ماہرین پرمشتمل کمیٹی کو چار ہفتے میں تحقیقات مکمل کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ، انکوائری کمیٹی آرٹی ایس کی ناکامی کے ذمہ داروں کا تعین بھی کرے گی ۔