الیکشن کمیشن نے ایاز صادق کی اسمبلی رکنیت کی معطلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا
اسلام آباد(92نیوز)سردار ایاز صادق کو الیکشن کمیشن نے نا اہل قرار دے کر ان کی اسمبلی رکنیت معطل کر دی ہے ۔
تفصیلات کےمطابق الیکشن کمیشن نے سردار ایاز صادق کی رکنیت کی منسوخی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے ۔
واضح رہے کہ لاہور کے حلقہ این اے122 سے الیکشن ٹربیونل نے انہیں نا اہل قرار دیا تھااور سردار ایاز صادق کی رکنیت کوتحریک انصاف نے الیکشن ٹربیونل میں چیلنج کیا تھا۔