الیکشن ٹربیونل نے این اے 122 میں دوبارہ پولنگ کا حکم دیدیا
لاہور(92نیوز)الیکشن کمیشن نے این اے 122کے نتائج کو کالعدم قرار دیتے ہوئے دوبارہ پولنگ کا حکم دیدیا ہے ۔
تفصیلات کےمطابق الیکشن ٹربیونل نے عمران خان کی انتخابی عذرداری منظور کرتے ہوئے این اے 122کے نتائج کو کالعدم قرار دیتے ہوئے دو بارہ انتخابات کرانے کا حکم دیا ہے ۔
واضح رہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے مقابلے میں اس حلقہ سے سپیکرقومی اسمبلی سردار ایاز صادق جیتے تھے ۔