افغان صدر کا نواز شریف کو فون ،قونصلیٹ پر حملے سے آگاہ کیا
اسلام آباد(92نیوز)افغان صدر اشرف غنی نے وزیراعظم نواز شریف کو ٹیلی فون کیا ہے ۔
افغان صدر نے نواز شریف کو جلال آباد میں پاکستانی قونصلیٹ پر حملے سے آگاہ کیا ، اشرف غنی کا کہنا ہے کہ دہشت گرد پاکستان اور افغانستان کے مشترکہ دشمن ہیں۔