افتخارچودھری تحریک چلانے پر وکلاء کو زندہ جلایا:گرفتارملزم کا انکشاف
کراچی (92نیوز) اے ٹی سی نے سانحہ طاہر پلازہ کیس میں 2 مفرور ملزموں کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔ پولیس رپورٹ کے مطابق ایم کیو ایم کے حماد صدیقی اور سعید بھرم کی ایماء پر طاہر پلازہ کو آگ لگائی گئی۔ تفصیلات کے مطابق اے ٹی سی میں سانحہ طاہر پلازہ کیس کی سماعت ہوئی تو ملزم عرفان سعید کو پیش کیا گیا۔
عدالت نے مفرور ملزم نواب عرف دھوبی اور نواب عرف موٹا کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ پولیس رپورٹ کے مطابق ایم کیو ایم کے حماد صدیقی اور سعید بھرم کی ایما پر طاہر پلازہ کو آگ لگائی گئی۔ گرفتار ملزم نے اعتراف کیا کہ اس وقت کے چیف جسٹس چوہدری افتخار کے حق میں تحریک چلانے پر وکلا کو زندہ جلایا گیا۔
پولیس رپورٹ کے مطابق ایم کیو ایم کے حماد صدیقی اور سعید بھرم کو ولدیت نہ ہونے کی وجہ سے مفرور قرار نہیں دیا گیا۔ عدالت نے حکم دیا کہ حماد صدیقی اور سعید بھرم سمیت دیگر ملزموں کو مفرور قرار دینے کی رپورٹ بیس فروری کو پیش کی جائے۔