اعتزاز احسن نے بھی آصف زرداری کی پارلیمنٹ میں آنے کی مخالفت کردی
اسلام آباد(92نیوز)پیپلزپارٹی کےسینئررہنمااعتزازاحسن نےآصف زرداری کےپارلیمنٹ میں آنےکی مخالفت کردی۔
تفصیلات کےمطابق پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اور سینیٹ میں قائد حزب اختلاف اعتزاز احسن نے نے بھی سابق صدر آصف علی زرداری کی پارلیمنٹ میں آنے کی مخالف کردی ، نائنٹی ٹونیوزکےپروگرام نائنٹی ٹوایٹ ایٹ میں کفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جس وقت انہوں نے مشورہ کیا میں اس وقت وہاں موجود نہیں تھا ۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر مجھ سے پوچھتےتو میں تو ان سے کہتا کہ بلاول کو پارلیمنٹ میں بھیجیں اور آپ پیچھے بیٹھ کر رہبری کریں ۔