Friday, September 20, 2024

اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب ، اپوزیشن کے ہنگامے کے باعث ایوان مچھلی منڈی میں تبدیل

اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب ، اپوزیشن کے ہنگامے کے باعث ایوان مچھلی منڈی میں تبدیل
August 16, 2018
لاہور (92 نیوز) پنجاب اسمبلی میں اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کے موقع پر اپوزیشن کے ہنگامے کے باعث ایوان مچھلی منڈی بن گیا۔ مسلم لیگ ن کے ارکان ووٹ کو عزت دو کا شور شرابہ کرتے رہے۔ ہنگامہ آرائی کے باعث پولنگ کا عمل  بروقت شروع نہ ہو سکا۔ مسلم لیگ ن کے ارکان اسپیکرکے ڈائس کے سامنے نعرے لگاتے رہے۔ احتجاجی ارکان نے الزام لگایا کہ پی ٹی آئی کی رکن صادقہ نے دکھا کر ووٹ ڈالا جس پر اسپیکر نے پی ٹی آئی کا ایک ووٹ منسوخ کرنے کا حکم دے دیا۔ اسپیکر نے ارکان کو ووٹ  ڈالنے کے موقع پر موبائل ساتھ لے جانے سے منع  کر دیا جس پر سعد رفیق بولےاس کی کیا گارنٹی ہے کہ ووٹ کاسٹ کرتے وقت رکن کے پاس موبائل نہیں ، موبائل ساتھ نہ لانے کے عمل مشکوک ہے۔ خواجہ سعدرفیق کے بیان پر لیگی رہنماؤں نے نعری بازی شروع کر دی تو پی ٹی آئی ارکان نے بھی جوابی نعرے لگانا شروع کر دیئے۔ مسلم لیگ ن کے ارکان کو اپنے ہی ارکان پر اعتبارنہ رہا، وہ پردے کے پیچھے ووٹ ڈالنے پر بھی شاکی رہے۔ رانا مشہود نے اسپیکر سے مطالبہ کیا کہ ووٹ ڈالنے والی جگہ پر لگا پردہ ہٹایا جائے۔ انہوں نے کچھ ارکان کے بِکے ہونے کا شبہ بھی ظاہر کیا۔